سندھ کی بیوروکریسی کے تقرر و تبادلوں کی منظوری، کون کہاں چلا گیا؟

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے سندھ کی بیوروکریسی کے تقرر و تبادلوں کی منظوری دے دی۔الیکشن کمیشن نے سندھ میں افسروں کے تقرر و تبادلوں کے منظوری سے سندھ حکومت کو آگاہ کر دیا، تقرری کے منتظر گریڈ 21 کے افسر شکیل منگنیجو کو چیئرمین پی اینڈ ڈی تعنیات کرنے کی منظوری دی، منظورشیخ کو سیکرٹری محکمہ بلدیات تعنیات کرنے کی منظوری دی۔

عمر فاروق بلو کو سیکرٹری کچی آبادی، فیاض عباسی کو سیکرٹری محکمہ توانائی تعنیات کرنے کی منظوری دی، منصورعباس کو سیکرٹری صحت، حسن نقوی کو پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی تعنیات کیا جائے گا، بلال میمن کو پرنسپل سیکرٹری گورنر سندھ تعنیات کرنے کی منظوری دے دی۔ساجدجمال ابڑو سیکرٹری سماجی بہبود، شارق احمد کو سیکرٹری محکمہ لیبر، اعجازمہیسر کو سیکرٹری پبلک ہیلتھ تعنیات کرنے کی منظوری دی، الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھ کر آگاہ کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close