ڈاکوؤں کے پورے گروہ نے چائے خانے پر دھاوا بول دیا

کراچی(آئی این پی)شہر قائد کے علاقے کریم ا?باد کے مینا بازار کے قریب ڈیڑھ درجن سے زائد ڈاکوؤں نے چائے خانے پر دھاوا بول دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہر قائد کے علاقے کریم ا?باد کے مینا بازار کے قریب 9 موٹر سائیکلوں پر سوار ڈیڑھ درجن سے زائد ڈاکوؤں نے چائے خانے پر ڈکیتی کی واردات کی ہے۔مسلح ڈکیتوں نے چائے خانے پر موجود متعدد شہریوں سے موبائل فون اور نقدی چھین لی،

ڈکیتوں نے ایک شہری سے ساڑھے 5 لاکھ، دوسرے سے 24 ہزار، تیسرے سے موٹر سائیکل بھی چھینی ہے۔9 موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ڈکیتوں کو دیکھ کر کئی گاہکوں نے دوڑ لگادی، متاثرہ شخص نے بتایا کہ ڈکیتی کے دوران 100 سے زائد گاہک ہوٹل پر موجود تھے، مسلح ڈکیتوں نے چہرے چھپانے کے لیے ماسک لگائے ہوئے تھے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ چائے خانے پر لوٹ مار کی واردات گزشتہ شب پیش ا?ئی،تفصیلات اکٹھی کرلیے گئے ہیں ساتھ ہی ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close