کراچی، پولیس اہلکار کو شہید کرنے والا ملزم 6 گھنٹے بعد مارا گیا

کراچی(آئی این پی) پولیس اہلکارعادل کو شہید کرنے والا ملزم 6 گھنٹے بعد ہلاک ہوگیا ، ہلاک ملزم گزشتہ روزپولیس اہلکاروں پرفائرنگ کرکیساتھیوں کے ساتھ فرار ہوا تھا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس اہلکارعادل کو شہید کرنے والا ملزم 6 گھنٹے بعد ہلاک ہوگیا، ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہپرانا گولیمار میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا۔ایس ایس پی فیضان علی کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزم گزشتہ روزپولیس اہلکاروں پرفائرنگ کرکیساتھیوں کے ساتھ فرار ہوا تھا ، ہلاک ملزم کیمزیدساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

فیضان علی نے کہا کہ پولیس نفری داخلی وخارجی راستیسیل کرکے تلاشی لے رہی ہے۔گذشتہ روز پاک کالونی پرانا گولیمار میں گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں پر سرگرم گینگ وار منشیات فروشوں نے گولیاں برسا دیں تھیں ،، جس سے پولیس کانسٹیبل عادل شہید ہو گیا تھا۔عادل کیسینیپرگولی لگی تھی ، جس کے بعد عادل کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔پولیس کے مطابق پاک کالونی میں ریاست منشیات فروش گروہ اور پپو گروہوں کے درمیان علاقے کا تنازہ چل رہا ہے ، پولیس دونوں ہی کے خلاف بھرپور کاروائیاں کر رہی ہے۔گینگ وار کے ہاتھوں پولیس اہلکار کی شہادت کے بعد علاقے میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے بڑے پیمانے پر منشات فروش گروہوں کے خلاف سرچ اپریشن شروع کر کے متعدد گینگ وار کے کارندوں کو حراست میں لے لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close