کراچی میں کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی مظاہرے

کراچی(آئی این پی) جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کے خلاف شہر بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے۔کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے الیکٹرک کے میٹر تیز چلتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، ہماری لڑائی کے الیکٹرک کے وائٹ کالر مافیا سے ہے جب کے الیکٹرک کی نجکاری ہورہی تھی تب ایم کیو ایم اور ق لیگ کی حکومت تھی ہم سے کہا گیا تھا بجلی سستی ہوجائے گی مگر اسکا الٹ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری خراج تحسین کے مستحق ہیں جس نے کے الیکٹرک کے مظالم کے خلاف ا?واز بلند کی۔حافظ نعیم نے کہا کہ گئے گزرے حالات پر بھی کے الیکٹرک مافیا کو کراچی پر مسلط کیا جارہا ہے، کراچی کے عوام کے الیکٹرک کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، لائسنس منسوخ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ حکومت کے الیکٹرک مافیا کی سرپرستی کررہی ہے، اب بہت ہوگیا ہے ظلم کی حد ہوتی ہے، ایسا نہ ہو لوگ قانون ہاتھ میں لینا شروع کردیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close