سندھ اسمبلی کا الوداعی اجلاس، اراکین کیلئے بہاری بوٹی، چکن تکہ سمیت چٹ پٹے کھانے تیار

کراچی (آئی این پی)سندھ اسمبلی کے الوداعی اجلاس میں اراکین کے لئے بہاری بوٹی، چکن تکہ سمیت چٹ پٹے کھانے تیار کرلئے گئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا الوداعی اجلاس آج ہوگا ، سندھ اسمبلی کے آخری اجلاس میں ارکان اسمبلی سج دھج کر ایوان میں پہنچے۔

الوداعی فوٹو سیشن میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے تصاویر بنوائیں اور خود بھی سیلفیاں بنائیں۔الوداعی اجلاس میں اراکین کیلئے لذیز پکوان تیار کئے گئے ہیں، سندھ اسمبلی میں بہاری کباب تکہ بوٹی بریانی کا بندوبست کیا گیا ہے۔خیال رہے سندھ اسمبلی کو مدت مکمل ہونے سے دو روز پہلے آج تحلیل کردیا جائے گا، سمری کامسودہ تیار ہوگیا ہے، مراد علی شاہ اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس ا?ج گورنر کو بھیج دیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close