سرنگ کھود کر فرنس آئل چوری کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار

کراچی(آئی این پی)پولیس نے شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف میں سرنگ کھود کر فرنس آئل چوری کی کوشش کو ناکام بنا تے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کراچی کے علاقے شاہ لطیف پیر سر ہندی گوٹھ میں تیل چوری کی ایک اور کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔جس کے بعد سیکیورٹی انچارج کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا ہے، مقدمے کے متن کے مطابق پولیس کی جانب سے ہی پیٹرولیم کمپنی کو مشتبہ سرگرمی کی اطلاع دی گئی۔

مقدمے میں بتایا گیا کہ پیر سرہندی گوٹھ میں کھدائی اور پیروں کے نشانات ملے ہیں، لائن چیک کرنے گئے تو ساتھ میں ہی خالی پلاٹ موجود تھا۔سیکیورٹی انچارج نے بتایا کہ ہماری کمپنی لائن تک 20 فٹ لمبی 6 فٹ گہری سرنگ کھدی ہوئی تھی، سرنگ سے ملزمان فرنس آئل چوری کرنا چاہتے تھے، معلومات پر پتہ چلا پلاٹ جہانزیب، انارگل اورگل حسن کورائی کا ہے۔مقدمے کے متن میں مزید بتایا گیا کہ ملزمان نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے ہماری لائن سے تیل چوری کی کوشش کی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کردی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close