رینٹ اے کار کے دفتر میں نوجوان کا قتل، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی(آئی این پی) رینٹ اے کار دفتر میں بااثر افراد کے بدترین تشدد سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بااثر افراد کا اپنی عدالت لگانے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا،ناگن چورنگی کے قریب رینٹ اے کار کے دفتر میں ایک شخص پر بدترین تشدد کیا گیا۔ تشدد کے بعد ملزمان متاثرہ شخص کو دفتر میں بند کرکے چلے گئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ جاکر لاش کو دفتر سے نکالا، لگتا ہے کہ تشدد کسی اور دفتر میں کیا گیا تاہم تشدد کرنیوالوں میں سے چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق شخص کے اہلخانہ کو اطلاع کردی ہے، واقعہ میں کسی سیاسی شخصیت کے رشتہ دار کے ملوث ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی، ابتدائی طور پر معاملہ لین دین کا تنازعہ لگتا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close