حکومت کے جاتے ہی ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

کراچی (آئی این پی)اینٹی انکروچمنٹ فورس کے ملازمین کے پروموشن کے لئے سمری وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردی گئی ، افسران اور جوان 12 سال سے ترقی کے منتظر تھے۔تفصیلات کے مطابق اگلے عہدوں پر ترقی کے منتظر اینٹی انکروچمنٹ فورس کے ملازمین کیلئے خوشخبری آگئی۔منسٹر ریوینیو مخدوم محبوب الزمان نے وزیراعلیٰ سندھ کوسمری پیش کر دی ، سمری میں پروموشن رولز بنا کر جلد پروموشن کی درخواست کی گئی ہے۔

سمری میں کہا گیا ہے کہ ترقی کیمنتظر افسران وملازمین کواگلیعہدوں پرترقی دی جائے ، اینٹی انکروچمنٹ فورس کیافسران وجوان12سال سے ترقی کے منتظر تھے۔اینٹی انکروچمنٹ فورس ملازمین کی پروموشن12سالوں سے توقف کاشکارہے، سی ایم کودرخواست میں کہا ہے کہ ایس اینڈجی ایڈی کوہدایت جاری کی جائیں۔۔۔مخدوم محبوب زمان کے اس اقدام سے حقداروں کو حق ملے گا، اینٹی انکروچمنٹ فورس کیافسران و ملازمین کی حوصلے بھی بلند ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close