ایم کیو ایم پاکستان نے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے

کراچی(آئی این پی) ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کرتے ہوئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے عام انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کو ٹکٹ جاری ہونا شروع ہوگئے۔پہلے مرحلے میں کراچی کے تین قومی اسمبلی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست پر ناموں کا اعلان کردیا ، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کراچی ویسٹ سے حفیظ الدین ایڈووکیٹ امیدوار ہوں گے۔

حلقہ این اے 236 کراچی ایسٹ 1 سے محمد اقبال خان کا اعلان کیا گیا ہے ، این اے 243 کیماڑی سے ہمایوں عثمان ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے۔صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 112 کراچی ویسٹ کیماڑی سے فیاض الحق خان امیدوار ہوں گے، امیدواروں کا اعلان کنونئیر ڈاکٹر خالد مقبول کی توثیق کے بعد کیا گیا۔ایم کیو ایم نے امیدواروں کو حلقوں میں انتخابی سرگرمیاں شروع کرنے ، اور عوامی رابطہ مہم کے آغاز کی ہدایت کردی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close