کچے میں آپریشن کرنے والے اہلکاروں کیلئے کچا الاؤنس دینے کی منظوری

کراچی (آئی این پی) سندھ کابینہ نے تھر کول فیلڈ سے چھوڑ تک 105 کلو میٹر ریلوے لائن بچھانے سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری دے دی۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء ، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔صوبائی کابینہ نے سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی،

سجاول تا ٹنڈو محمد خان روڈ، پولیس کے شہید اہلکاروں کے معاوضے میں اضافہ، کچے میں آپریشن کرنے والے اہلکاروں کیلئے کچا الاؤنس دینے کی بھی منظوری دی اس کے علاوہ گنے کی سپورٹ پرائس مقرر، جے او ایم سی، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کو انتظام سنبھالنے کی منظوری دی۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے عوام کی بھرپور خدمت کی ہے، معاشرے کے ہر طبقے تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی اور اْن کی خدمت کی، ہمارے دور میں صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے، ہم قدرتی آفات کے دوران اپنے عوام کے درمیان موجود رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close