تیز ہواؤں کے باعث سمندر میں کشتی الٹ گئی، جانی نقصان ہو گیا

کراچی(آئی این پی) شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری کے قریب کھلے سمندر میں تیز ہواؤں کے باعث کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک ماہی گیر جاں بحق ہوگیا۔ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کے قریب تیز ہواؤں کے باعث سمندر میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں متعدد ماہی گیر زخمی جبکہ ایک ماہی گیر جاں بحق ہوگیا۔

ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر نے بتایا کہ کشتی میں 16ماہی گیر سوار تھے، حادثے کے شکار تمام ماہی گیروں کا تعلق ابراہیم حیدری سے ہے۔ترجمان نے بتایا کہ سمندر میں پھنسے ماہی گیروں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے، جاں بحق ہونے والے ماہی گیر کی شناخت محمد کے نام سے ہوئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close