کراچی(آئی این پی) سندھ حکومت نے میئرز ،ڈپٹی میئرز، چیئرمینز اور وائس چیئرمینز کی تنخواہوں میں اضافہ کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں میئرز ،ڈپٹی میئرز، چیئرمینز اور وائس چیئرمینز کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا۔سندھ حکومت نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے مراعات میں بھی اضافے سمیت بلدیاتی ایکٹ 2013 اور رولز 2017 میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع نے کہا کہ میئرز اور ڈپٹی میئرز کی تنخواہ میں 100 فیصد اضافے کی تجویز ہے، بلدیاتی نمائندوں کی تنخواہوں، مراعات کا ترمیمی بل کل سندھ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔سندھ کابینہ سے بلدیاتی ایکٹ 2013 دیگر ترامیم بھی کل کابینہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی ، سیکریٹری بلدیات سندھ نجم شاہ کابینہ کے سامنے ترامیم پیش کریں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں