سندھ میں خواجہ سراء تعلیمی پالیسی ڈرافٹ تیار کر لیا گیا

کراچی(آئی این پی)سندھ میں ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی ڈرافٹ تیار کر لیا گیا، ابتدائی طور پر ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ٹرانس جینڈر سکول کھولے جائیں گے۔اجلاس سے خطاب میں وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ ان علاقوں میں سکول کھولے جائیں گے جہاں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے افراد مل کر رہتے ہیں، بنیادی حق 25 اے کے تحت ہر شہری کو تعلیم دینا ریاست کا کام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کو منفی معاشرتی رویوں سے نکالنے کیلئے ضروری ہے کہ انہیں تعلیم کے میدان میں آگے لایا جائے۔اجلاس میں ڈپٹی چیف ایڈوائزر جائیکا عابد گل، چیف ایڈوائزر کریکیولم ڈاکٹر فوزیہ خان نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close