انتخابات میں پیپلز پارٹی کے پاس سب سے زیادہ سیٹیں ہوں گی، اگلے وزیر اعظم بلاول بھٹو ہوں گے، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی)صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ انتخابات میں پیپلز پارٹی سندھ میں مکمل کلین سویپ کرے گی، جنوبی پنجاب میں بھی ہماری پوزیشن بہتر ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ 20 لاکھ سے زائد گھروں کیلئے سندھ حکومت نے اپنا حصہ دے دیا ہے، ڈویلپمنٹ سکیمز روک کر سیلاب متاثرین کیلئے پیسے دیئے ہیں، 20 لاکھ گھر کوئی کم نہیں ہوتے، سروے کے بعد کام کا آغاز ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا پیپلز پارٹی نے جو بات کی اس پر سٹینڈ لیا، اگلے وزیر اعظم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہوں گے، پیپلز پارٹی واحد پارٹی ہو گی جس کے پاس سب سے زیادہ سیٹیں ہوں گی، سندھ میں الیکشن جیتنا آسان نہیں ہوتا، ہمیں مل کر چلنا ہے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close