معروف بزنس مین سے 5 کروڑ بھتہ لینے کا ڈراپ سین، ملزم کون نکلا؟

کراچی(آئی این پی) معروف بزنس مین اظہر حسن سے 5کروڑ بھتہ لینے کا ڈراپ سین، سی آئی اے کینٹ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھتہ مانگنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم اقبال عرف شہزاد معروف بزنس مین اظہر حسن کا سوتیلا بھائی نکلا، ملزم خط کے ذریعے بھتہ نہ دینے پر مدعی مقدمہ کی پوری فیملی کو مارنے کی دھمکی دیتا رہا۔ایس ایس پی کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک نے ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ چوہدری فیصل شریف کو دیا۔

ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ نے بتایا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ سی آئی اے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ایس ایس پی کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ اور اس کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیے۔ ایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close