کراچی شہر میں کسی مقام پر پانی جمع نہیں ہے، میئر مرتضی وہاب کا دعویٰ

کراچی(آئی این پی)شہر قائد میں بارش کے بعد کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں کسی مقام پر بھی پانی جمع نہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی کے ضلع وسطی میں بارش کے بعد نکاسی کا کام مکمل کر لیا ہے، شہر میں کسی مقام پر پانی جمع نہیں رہا، ناگن چورنگی، کے ڈی اے چورنگی کلیئر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سخی حسن کے اطراف بھی سڑکیں کلیئر ہیں، حیدری مارکیٹ، فائیو سٹار چورنگی کی سڑک کو کلیئر کیا جا رہا ہے، حیدری اور پاور ہاس چورنگی پر ٹیمیں کام کر رہی ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close