شہریوں کا جیب کترے پر بدترین تشدد، پیٹرول ڈال کر جلانے کی کوشش

کراچی(آئی این پی) شہریوں نے بس میں جیب کترے کو پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ مشتعل افراد نے چور کو جلانے کی بھی کوشش کی تاہم پولیس نے چور کو چھڑا کر تھانے منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مبینہ جیب کترا عوام کے ہتھے چڑھ گیا، مشتعل عوام نے مبینہ چور پر بدترین تشدد کیا اور جیب کترے پر پیٹرول ڈال کر جلانے کی کوشش کی۔شہری مبینہ جیب کترے پر پیٹرول بھی ڈالتے رہے اور تشدد بھی کرتے رہے تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے بمشکل عوام کے چنگل سے جیب کترے کو چھڑایا۔

پولیس مبینہ ملزم کو موبائل میں ڈال کر شارع فیصل روانہ ہوگئی، پولیس زرائع نے بتایا کہ شہریوں نے بس میں جیب کترے کو پکڑا ،عوام کی جانب سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور موٹر سائیکل کا پیٹرول نکال کر جلانے کی کوشش بھی کی۔پولیس کا کہنا تھا کہ عوام کے چنگل سے ملزم کو نکال کر اس کی جان بچائی ہے، موبائل میں چور کو تھانے منتقل کر رہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close