نیا کاروبار کھل گیا، پاکستان میں غیر ملکی سفارتکاروں کو 2 سال بعد گاڑیاں فروخت کرنے کی اجازت

اسلام آباد(آئی این پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری ترمیمی ایس آر اوز (Statutory Regulatory Orders) کے تحت غیر ملکی سفارت کار 2 سال استعمال کے بعد اپنی گاڑیاں فروخت کر سکیں گے۔ ترمیم شدہ ایس آر اوز کے مطابق غیرملکی سفارت کار 2 سال استعمال کے بعد گاڑیوں پر ڈیوٹی کی ادائیگی سے مستثنی ہوں گے۔

ایف بی آر کے مطابق غیرملکی سفارت کاروں کی گاڑیوں کی فروخت کیلئے خصوصی کیٹیگری بنائی ہے۔نئے ایس آر اوز کے تحت 2 سال سے پہلے فروخت ہونے والی گاڑیوں پر 100 فیصد ڈیوٹی لی جائے گی جو کہ غیرملکی کرنسی کی مارکیٹ ویلیو پر ہوگی۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ترمیمی ایس آر اوز کے مطابق سفارت کار کو اپنی گاڑی فروخت کرنے کیلئے دفتر خارجہ سے اجازت لینا ہوگی اور گاڑی کی فروخت کیلئے صرف سیکرٹری دفتر خارجہ اجازت دے سکے گا۔۔۔۔

close