پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار، پہچان سامنے آ گئی

کراچی(آئی این پی)کراچی میں پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کے قتل میں ملوث دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ظہیر اور خلیل شامل ہیں، ملزمان نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف بھی کر لیا ہے،پولیس کے مطابق مقتول امین علوی بچوں کو شاپنگ کے لیے لے کر نکلے تھے،

منی چینجر سے رقم تبدیل کروانے لیے اندر گئے تو ملزمان سڑک کی دوسری جانب سے ریکی کرتے رہے،مقتول نے یوٹرن سے گاڑی گھمائی تو ملزمان پیچھے لگے، گاڑی سے اتر کر امین علوی شاپنگ کے لیے چلے گئے اور جیسے ہی واپس آئے تو ملزمان نے لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت پر ملزمان نے گولی ماری اور ناگن چورنگی کی جانب فرار ہو گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close