ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں 4 قیدیوں کا اقدام خود کشی، زخمی حالت میں اسپتال منتقل

کراچی(آئی این پی) ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں 4 قیدیوں نے خود کشی کی کوشش کی جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق شاہ لطیف ٹاون تھانے کی حدود میں واقع ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں قید 4 قیدوں کی جانب سے اقدام خود کشی کی کوشش کی گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے جنہیں جیل پولیس کی کسٹڈی میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

قیدیوں کی شناخت شاہد، انعام، اسد اور نسیم شاہ کے نام سے کی گئی، شاہ لطیف ٹاون پولیس کے مطابق زخمی قیدیوں نے تیز دھار آلے کی مدد سے اپنے جسم کے مختلف حصوں پر وار کیے ہیں۔ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ کی جانب سے شاہ لطیف ٹاون تھانے میں واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر23/591 بجرم دفعہ 34/325 کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close