کراچی(آئی این پی)ایشیا کی سب سے بڑی عارضی مویشی منڈی 2023 کراچی میں سجانے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ اس بار منڈی نادرن بائی پاس اسکیم 45 میں 700 ایکڑ رقبے پر لگائی جائے گی۔ اس حوالے سے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، زمین بھی ہموار کر دی گئی۔
وی وی آئی پی، وی آئی پی اور جنرل بلاکس میں 4 سے 5 لاکھ جانوروں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ نادرن بائی پاس مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں سے لدا پہلا ٹرک پہنچ گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں