حافظ نعیم الرحمان کو فیس بک اور کھمبوں کا میئر قرار دے دیا گیا

کراچی(آئی این پی)سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے حافظ نعیم الرحمان کو فیس بک اور کھمبوں کا میئر قرار دے دیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مرتضی وہاب نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان فیس بک اور کھمبوں کے میئر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان بتائیں کیا جماعت اسلامی کا تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد ہوگیا ہے؟ یا صرف جماعت اسلامی نے ایسا اعلان کیا ہے؟ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ حافظ نعیم الرحمان کو صرف وہاں دھاندلی نظر آتی ہے، جہاں ان کو کامیابی نہیں ملی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close