احتجاجی اور ریلیوں کے خلاف سندھ حکومت کا بڑا اقدام

کراچی(آئی این پی) محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا، مظاہروں، احتجاج اور ریلیوں میں 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔سندھ میں دفعہ 144 کے نفاذ کیلئے صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پرتشدد احتجاج کی روک تھام کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے، اب سے مظاہروں، احتجاج اور ریلیوں میں چار سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close