عازمین حج کے تربیتی پروگرام ملتوی، نئی تاریخوں کے بارے میں اہم اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)وزارت مذہبی امورنے ملکی صورتحال کے پیش نظرعازمین حج کے تربیتی پروگرام ملتوی کردیئے ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر کارکنوں کے ملک بھر میں جاری ہنگاموں کے سبب لاہور، سرگودھا، بھیرہ اورحافظ آباد میں عازمین حج کے لئے ترتیب دیے گئے تربیتی پروگرام ملتوی کردیے گئے ہیں۔وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کو تربیتی پروگرام کی نئی تاریخوں کے بارے میں جلد اطلاع دی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزپی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر پارٹی کارکن ملک بھر میں سڑکوں پر نکل آئے،مشتعل کارکن ملک بھر میں جاری ہنگامہ آرائی کے دوران متعدد سرکاری اورنجی املاک کو تباہ کرچکے ہیں، اور پولیس کیساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد ہلاک و زخمی اور رگرفتار ہوچکے ہیں ۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں نیب نے رینجرز کی معاونت سے گرفتار کر لیا تھا، جس کے بعد عمران خان کی رہائی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی گرفتاری کو قانونی قرار دیدیا تھا۔

close