سندھ پولیس کے 26 ڈی ایس پیز کی ایس پی کے عہدے پر ترقی، کون کون شامل؟

کراچی (پی این آئی) سندھ پولیس کے 26 ڈی ایس پیز کو سپرنٹنڈنٹ پولیس کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔۔۔۔۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی الیکشن بورڈ کی منظوری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گریڈ 17 کے افسران 26 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کو گریڈ 18 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے۔۔۔۔۔

جن افسران کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ان میں انصار علی میٹھانی، محمد یاسین کلوڑ، لبنیٰ ٹوانہ، سہیل شاہ، سید علی اصغر شاہ، لیاقت علی عباسی، اورنگزیب عباسی اور ارباب علی سومرو شامل ہیں۔۔۔۔ محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق منیر احمد عرسانی، شکیل احمد سرفراز، شاہنواز میمن، رانا اقبال جاوید، عبدالرشید رند، علی بخش ڈھکن، رسول بخش سیال، محمد ریاض اور اصغر علی جٹ بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔۔۔۔ اس کے علاوہ ترقی پانے والے افسران میں منظور احمد پنہور، جمعہ خان پنہور، راجہ اظہر محمود، ملک محمد قاسم، شاہد علی، فرحت کمال خان، محمد عارف رانا، فیصل نور اور عبدالوقار ملن بھی شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close