ہم نے تو مارشل لا برداشت کیا، آپ بھی کریں، قائم علی شاہ بھی بول پڑے

حیدر آباد(آئی این پی)سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ میں اپنی قیادت کو مبارکباد دیتا ہوں، کافی عرصے سے کہتے تھے پنجاب جائیں گے، ایک سال کے دوران سندھ اور پنجاب میں کافی تبدیلی آئی ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سیاسی بصیرت اور وزڈم بہت کم لوگوں کو آتی ہے، چیئرمین نے تھوڑے سے عرصے میں دکھایا کہ ینگ شولڈرز ہیں، ہمارے ملکوں سے تعلقات میں شگاف آگیا تھا جس میں چائنہ بھی شامل ہے،

بلاول صاحب ہر علاقے میں گئے یہ ان کی محنت ہے، سید قائم علی شاہ نے مزید کہا ہے کہ آپ بھی برداشت کریں، ہم نے تو مارشل لا برداشت کیا، ایوب خان اور ضیا الحق کو برداشت کیا، پھانسی پر ورکرز چڑھے لیکن بھٹو کا نعرہ لگایا، بہت سے ورکرز نے اپنے آپ کو جلا لیا یہ مثال کانگریس کی ہسٹری میں بھی نہیں ملے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close