کراچی، کار پر فائرنگ، کروڑوں لوٹ لیئے گئے

کراچی(پی این آئی)کراچی، کار پر فائرنگ، کروڑوں لوٹ لیئے گئے۔۔۔کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، میٹرویل نمبر 4 میں کار پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا ہے، ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کچھ دیر بعد ہی دم توڑ گیا۔انہوں نے بتایا کہ دونوں افراد گاڑی میں موجود تھے جس پر فائرنگ کی گئی۔ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں افراد کے پاس رقم موجود تھی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ دونوں افراد پولٹری کا کام کرتے تھے، جائے وقوع کے قریب واقع ایک کمپنی سے گاڑی میں رقم لے کر نکلے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے تعاقب کے بعد ان کی گاڑی پر فائرنگ کی اور گاڑی کی پچھلی سیٹ پر موجود رقم لے کر فرار ہو گئے۔ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا ہے کہ ملزمان کار سے 1 کروڑ 26 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے جو واقعے کے حوالے سے تفتیش کر رہی ہے جبکہ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close