سب کو گنا جائے، مردم شماری پر اب کوئی بارگیننگ نہیں ہو گی، خبردار کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مردم شماری پر اب کوئی بارگیننگ نہیں ہوگی، مردم شماری میں سب کو گنا جانا چاہیے۔وفاقی وزیر احسن اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج کی ملاقات مثبت رہی، جہاں گنتی نہیں ہوئی وہاں پر گنتی مکمل کی جائے، الیکشن اور گنتی نہیں ہوتی تو ان کی ذمہ داری ہوگی، اگر یہ ضابطے مانے گئے تو ٹھیک ہوگا ورنہ بڑا احتجاج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 2017 کی مردم شماری کی بیس لائن پر نہیں چلنا چاہیے، ہم 2017 کی مردم شماری کو نہیں مانتے، وہ جعلی تھی، ایک کمیٹی بنائی جائے اور اس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے۔حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کو مردم شماری پر آواز اٹھانی چاہیے، مردم شماری میں ڈنڈی ماری جا رہی ہے، اس میں تمام افراد کو گنا جانا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close