منکی پاکس، ہسپتالوں کو آئسولیشن وارڈز بنانے کا الرٹ جاری کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی)سندھ حکومت نے منکی پاکس کیسز کے پیش نظر اسپتالوں کو آئسولیشن وارڈز بنانے کا الرٹ جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں منکی پاکس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سندھ کی جانب سے سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں کو الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ فوری طور پر آئیسولیشن وارڈ قائم کیے جائیں۔الرٹ میں ہدایت کی گئی ہے کہ 10 بستروں پر مشتمل آئیسولیشن وارڈ فوری بنائے جائیں، وارڈز میں 5 بیڈ خواتین اور5 مردوں کے لیے مختص کیے جائیں۔

سندھ کے 25 سے زائد بڑے سرکاری اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈز کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، سول اسپتال، جناح اسپتال اور لیاری جنرل اسپتال کے سربراہوں کو الرٹ موصول ہو گیا ہے۔پیپلز میڈیکل یونیورسٹی شہید بینظیر آباد، غلام محمد میڈیکل کالج و اسپتال، سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال سعود آباد، نارتھ کراچی، کورنگی اور ابراہیم حیدری کو بھی فوری وارڈ قائم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔واضح رہے کہ وزارت صحت کے ترجمان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے، قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے متاثرہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد پورے ملک کے ایئر پورٹس پر ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پر عمل درآمد جاری ہے۔وفاقی وزارت صحت نے ایک کیس کی تصدیق کی ہے، جب کہ ترجمان سندھ حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ 2 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ایئرپورٹس پر منکی پاکس سے متعلق گائڈ لائن کے مطابق متاثرہ مریض کو ایپرن کے ذریعے ایف آئی اے کی نگرانی میں باہر لایا جائے گا،متاثرہ مریض کا مکمل ڈیٹا اکھٹا کیا جائے گا اور اسے عام مسافروں کے چینل برج سے باہر نہیں لایا جائے گا، مریض کو ہینڈل کرتے وقت محکمہ صحت کی ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا، مشتبہ مریض سامنے آنے کی صورت میں ایف آئی اے کاؤنٹر سمیت لیگیج ایریا اور بیت الخلا سمیت فرش کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close