مغوی کی بازیابی کیلئے آپریشن، ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 6 پولیس اہلکار شہید ہو گئے

جیکب آباد(آئی این پی) تاجر کے مغوی بیٹے کی بازیابی کے لیے آپریشن کے دوران ڈاکوئوں سے مقابلے میں 6پولیس اہلکار شہید ہوگئے،پولیس کی جانب سے جیکب آباد میں سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقے میں تاجر کے مغوی بیٹے کی بازیابی کے لیے آپریشن کیا گیا،

آپریشن کے دوران ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 3پولیس اہلکار موقع پر دم توڑ گئے جب کہ 3اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے،شہدا میں سب انسپکٹر طیب عمرانی،کانسٹیبل نثار احمد، خادم شاہ، ریاض حسین، عبدالوہاب اور محمدعثمان شامل ہیں،رپورٹ کے مطابق ڈاکو مغوی کو لے کر دوسری جگہ فرار ہوگئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close