منشیات فروشوں کی سہولت کاری میں ملوث پولیس افسران کیخلاف بڑا فیصلہ

کراچی(آئی این پی)ٓآئی جی سندھ غلام نبی میمن نے منشیات فروشوں کی سہولت کاری میں ملوث ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا ہے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت ویڈیو لنک کانفرنس ہوئی جس میں محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں منشیات، گٹکا اور ماوا کے خلاف ٹاسک فورس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

آئی جی سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ٹاسک فورس منشیات، گٹکا اور ماوا مافیا کیخلاف کارروائیاں تیز کر کے ان کے خاتمے کو یقینی بنائے اور منشیات فروشوں کی سہولت کاری میں ملوث ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔غلام نبی میمن نے کہا کہ متعلقہ ڈی ا?ئی جیز سہولت کاری میں ملوث افسران اور اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن لیں اور منشیات، گٹکا، ماوا کے بڑے ڈیلرز، ہول سیلرز اور مافیاز کا صفایا کیا جائے۔آئی جی سندھ نے یہ بھی ہدایت کی کہ عمدہ کارکردگی کے حامل افسران اور اہلکاروں کی ریوارڈ لسٹ تیار کر کے ارسال کی جائے۔اس موقع پر ایڈیشنل ا?ئی جی نے بتایا کہ منشیات، گٹکا اور ماوا کے بڑے ڈیلرز اور کارخانوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close