کراچی، بیوی نے فائرنگ کر کے شوہر کو مار ڈالا

کراچی (آئی این پی) بیوی نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیا، پولیس نے ملزمہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر حسین ہزارہ گوٹھ میں بیوی نے فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیا، فائرنگ کا واقعہ گھرکے اندر پیش آیابیوی نے گھر میں جھگڑے کے دوران شوہر پر فائرنگ کی۔

پولیس نے ملزمہ گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا اور تفتیش جاری ہے، پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول شوہر کی شناخت ضمیر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔خاتون رشنا پروین نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کے شوہر نے پستول میں گولی چیمبر کرکے خود ہتھیار اسے دیا تھا اور کہا کہ کہ مجھے گولی نہیں لگ سکتی، میں نے مقتول شوہر کے کہنے پر گولی چلائی۔پولیس کا کہنا تھا کہ جب وہ گھر پہنچے تو خاتون اپنے شوہر کی لاش کے ساتھ اسلحے سمیت بیٹھی ہوئی تھی، پیٹ میں گولی لگنے سے شوہر جاں بحق ہواحکام نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم اسلحہ برآمد کرلیا ہے تاہم گرفتار خاتون کا دماغی معائنہ بھی کروایاجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close