دکانداروں کا جھگڑا، چھری اور قینچی کے وار سے کئی افراد زخمی

کراچی(آئی این پی) سعید آباد زینب مارکیٹ کے قریب دکانداروں کے آپس میں جھگڑے میں چھری اورقینچی کے وارسے کئی افرادزخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سعید آبادزینب مارکیٹ کے قریب دکانداروں کے آپس میں جھگڑے کے دوران چھری اورقینچی کے وارسے کئی افرادزخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچی ، پولیس نے بتایا کہ زینب مارکیٹ سیکٹر 9 سی میں دو فریقین کے درمیان تصادم ہوا،

2 گروپوں میں کئی عرصیسیتنازع چل رہاہے۔حکام کا کہنا تھا کہ ایک گروپ نے تلخ کلامی پرچھریوں ،قینچیوں کے وارسے کئی افراد کو زخمی کیا، زخمیوں میں عبدالسمیع، عبد الرحیم، عبدالمالک، عبدالخالق اور عجب خان شامل ہیں۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معاملہ کو کنٹرول کیا اور زخمی افراد کو میڈیکل کیلئے اسپتال بھیجا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close