امتحان میں نقل کی روک تھام، سندھ حکومت نے میٹرک، انٹر کے امتحان ٹھیکے پر دے دیئے

کراچی(آئی این پی)امتحانات میں نقل روکنے کے لیے سندھ حکومت کا انوکھا اقدام کرتے ہوئے نویں دسویں گیارہویں بارہویں جماعت کے امتحانات ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سندھ کے تعلیمی بورڈز امتحانات لینے کے بجائے صرف تنخواہیں لیں گے۔ اس حوالے سے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کو حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔وزیرر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ کی منظوری سے امتحانی نظام ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔

میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات لینے کیلیے تعلیمی بورڈز اوپن بڈنگ کریں گے۔چیئرمینز کا کہناہے کہ وقت اور مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہے بورڈ شدید مالی خسارے سے دوچار ہیں آئوٹ سورس نہیں کرسکتے حکومت سندھ کی جانب سے مبہم لیٹر موصول ہوا ہے جس میں امتحانات و نتائج کی تیاری کا سسٹم آئوٹ سورس کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔چیئرمینز نے کہا کہ سندھ آئی بی سی سی کے اجلاس میں تمام چیئرمیز اس پر لائحہ عمل تیار کریں گے امتحانات و نتائج کی تیاری آئوٹ سورس کرنا ممکن نہیں ہے خط جاری کرنے سے قبل بورڈز سے مشاورت نہیں کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں