سیاست میں بڑا بریک تھرو، ایم کیو ایم دھڑوں کے یکجا ہونے کا امکان کیسے ممکن ہو گا؟

کراچی (آئی این پی)کراچی کی سیاست میں بڑا بریک تھرو ہوگیا، ایم کیوا یم دھڑوں کے کل یکجا ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک سرزمین پارٹی اور تنظیم بحالی کمیٹی کی قیادت کل ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد جائے گی۔ ایم کیو ایم قیادت پی ایس پی اور تنظیم بحالی کمیٹی کے اراکین کا استقبال کرے گی۔ مصطفی کمال، انیس قائمخانی کل کارکنان کے ہمراہ بہادرآباد آئیں گے، فاروق ستار بھی کارکنوں کے ہمراہ کل بہادرآباد آئیں گے۔

مصطفی کمال، فاروق ستار خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ بہادرآباد میں پریس کانفرنس کریں گے۔ مصطفی کمال پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کریں گے، پریس کانفرنس میں فاروق ستار بھی ساتھیوں کے ہمراہ ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close