کراچی، آٹے کا بحران، عوام سڑکوں پر نکل آئے

لاہور (آئی این پی)جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام آٹے کے بحران اور مہنگائی کے خلاف ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ قائدین، کارکنوں اور شہریوں کی آٹے کے بحران کے خلاف شدید نعرے بازی کی اورحکومت اور ڈپٹی کمشنر لاہور سے آٹے بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف فوری کروائی کا مطالبہ کیا۔

احتجاجی مظاہرے میں امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ ،صدر سیاسی کمیٹی ونائب امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد، سیکرٹری سیاسی کمیٹی لاہور عامر نثار خان، امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب مرزا شعیب یعقوب ،زاہد شباب بٹ، شیخ ایاز، جماعت اسلامی یوتھ لاہور کے رہنما عامر نوخان، حافظ عبدالرحمان،شیخ سلیم، حسان بن سلمان سمیت دیگر قائدین و کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی۔ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ نے کہا کہ آٹے کا بحران پیدا کرکے غربیوں پر زندگی تنگ کی جارہی ہے۔حکومت نے گندم اور آٹے کی قیمت میں ظالمانہ اضافہ کرکے عوام کوفاقوں پر مجبور کردیا ہے۔ سستے آٹے کی قلت پیدا کرنے والے ذخیرہ اندوز اور منافع خور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔نااہل حکمرانوں کی بدانتظامی کی وجہ سے زرعی ملک غذائی قلت کا شکار ہے۔ پڑوسی ممالک کی غذائی ضروریات کو پورا کرنا والا پاکستان آج آٹے کے بحران کا شکار ہے۔ انہوں نے کہ حکمران گندم کو پہلے سستے داموں بیرون ممالک کوفروخت کرتے ہیں اور بعد میں مال بنانے کیلئے مصنوعی بحران پیدا کرکے مہنگے داموں خریدتے ہیں۔ پاسکو کے گوداموں سے گندم عوام کی بجائے مافیاز تک پہنچائی جارہی ہے۔سٹاک گندم کو جب تک عوام تک رسائی نہیں دی جائے گی تب تک بحران ختم نہیں ہوگا۔ جماعت اسلامی آٹے کے بحران کی شدید مذمت کرتی ہے ۔ آٹے کے بحران کے خاتمے کیلئے فی الفور اقدامات نہیں کیے تو جماعت اسلامی لاہور بھر میں احتجاج کا دائرکار بڑھائے گی۔قائدین نے مزید کہا کہ شہر لاہور میں آٹے کی شدید قلت ہے او رعوام دربدر آٹے کے حصول کے پھر رہے ہیں۔ شہر کے تمام یوٹیلیٹی سٹور اور ماڈل بازاروں میں آٹے کے حصول کے لیے عوام کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

نان شاپس پر روٹی اور نان کی قیمتوں میں مالکان نے ازخود ٍ اضافہ کردیا ہے او رلوگ مہنگے داموں خرید ررہے ہیں۔ شہری مہنگائی مافیاز کے رحم و کرم پر جبکہ پرائس کنڑول کمیٹیاں اور ضلعی انتظامیہ کہیں نظر نہیں آرہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور اپنی ذمہ داری پوری کرے اور پاسکو کے گوداموں سے گندم کی تقسیم کے عمل کو منصفانہ بنائے۔ ڈپٹی کمشنر آٹا، مافیا کو قابو کرے اور نان روٹی کی قیمت کو کنڑول کیا جائے۔ حکومت گندم اور آٹے کی قیمت کو فی الفور کنڑول کرے اور سستے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close