وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کرکٹ کھیلنے لگ گئے

کراچی(آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کے معائنے کیلئے ملیر ایکسپریس وے کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملیر ایکسپریس وے پر کام کا جائزہ لیا اور اس دوران انہوں نے ملیر ایکسپریس وے محمود آباد میں کرکٹ بھی کھیلی۔ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو گیند کرائی، وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ لوگوں نے بھی کرکٹ کا مزہ لیا۔

اس موقع پر سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ قیوم آباد کیپی ٹی انٹرچینج سے لیکر ایم نائن کاٹھوڑ تک 50 کلومیٹرکی سڑک ہے، ملیرایکسپریس ویکی تعمیر سے شہر سے ٹریفک کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائیگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close