استادوں کی 53 ہزار نئی نوکریاں، ہر 30 بچوں پر ایک استاد کی پالیسی لازمی قرار

کراچی(آئی این پی) وزیر تعلیم سندھ نے سرکاری اسکولوں کی حالت درست کرنے کے لیے 3 ماہ کی مہلت دے دی، نیز محکمے کے افسران کو روزانہ صبح دفتر سے تصاویر واٹس ایپ کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے اعلیٰ افسران کو 3 ماہ میں تمام بند اسکولوں کی حالت درست کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

صوبائی وزیر تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ تین ماہ میں تمام بند اسکول کھول کر مرمتی کام مکمل کر لیا جائے۔انھوں نے کہا کسی اسکول میں استادوں کی کمی کی شکایت بھی نہیں ملنی چاہیے، ہر 30 بچوں پر ایک استاد کا ہونا لازمی ہے، 53 ہزار نئے بھرتی اساتذہ کو اسکولوں میں تعینات کیا جائے گا۔وزیر تعلیم سندھ نے ہدایت کی ہے کہ ڈی ای اوز اور ڈائریکٹرز دفتر میں نہیں بیٹھیں گے، اور اعلیٰ افسران روزانہ صبح اپنے دفتر سے تصویریں واٹس ایپ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close