اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، تاجر برادری پاک فوج کی حمایت میں میدان میں نکل آئی

کراچی (آئی این پی))آل کراچی جیولرز اینڈ مینوفیکچررز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور انجمن تاجران سینٹرل کراچی کے وفد نے صدر محمد حسین قریشی کی قیادت میں سیکٹر کمانڈر سچل رینجرز بریگیڈیئر الطاف احمد سے ملاقات کی۔ وفد میںسینئر نائب صدر محمد یاسین،نائب صدر محبوب ہاشمانی،چیئرمین آل لیاقت آباد کریانہ عدنان صدیقی،جنرل سیکریٹری لیاقت آباد سپر مارکیٹ تاجر اتحادکمال نجم الدین،صدر لیاقت آباد زرگرران ویلفیئر ایسوسی ایشن محمد اکرم قریشی،صدرلیاقت آبادٹمبر جنرل مرچنٹ ایسوسی ایشن محمد صابر،سرپرست اعلی اقبال حمید،جنرل سیکریٹری صادق شیخ،صدرآئرن اسٹیل مارکیٹ،مشیر احمد،صدرلیاقت آباد فرنیچر مارکیٹ حسیب اخلاق،صدر آل لیاقت آباد کریانہ شاہ زیب فاروق،صدرکریم آباد فرنیچر مارکیٹ رحیم جیوانی، جنرل سیکریٹری آل کریم آباد جیولرز محبوب ہاشمانی،فنانس سیکرٹری لیاقت آبادزرگرران ویلفیئر ایسوسی ایشن عادل حیدر اور دیگر موجود تھے۔

اس موقع پراراکین وفد نے افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ تاجر برادری کو اپنی فوج پر فخر ہے اور ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔تاجر رہنماؤں نے کہا کہ شہر کے امن کے لئے سندھ ریجرز کی خدمات قابل تعریف اور باعث اطمینان ہیں۔سیکٹر کمانڈر سچل رینجرز برگیڈئیر الطاف احمد نے تاجر رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تاجروں کو درپیش مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے سندھ رینجرز شہر میں امن امان کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close