3 بھائیوں کے قتل کا معمہ حل ہو گیا، ذمہ داروں کی نشاندہی ہو گئی

کراچی (آئی این پی)نیوکراچی کے علاقے گبول ٹائون میں گذشتہ ہفتے تین بھائیوں کا قتل علاقے کے منشیات فروش گروہوں کے مابین تنازع کا شاخسانہ قرار دیا گیا ہے۔فائرنگ سے تہرے قتل کی واردات میں ملوث 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے دونوں ملزمان پیشہ ور منشیات فروش ہیں، مقتولین میں سے ایک بھائی اس علاقے میں مبینہ طور پر منشیات فروشی میں ملوث تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کچھ دن قبل مقتول کا منشیات فروشوں کے ساتھ جھگڑا بھی ہوا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق واردات کے مرکزی ملزم اور اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کا مقدمہ تینوں مقتولین کے چچا علی محمد کی مدعیت میں درج ہے۔واضح رہے کہ سعید، نذر اور خیال کو 10 دسمبر کی شب فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close