بلدیہ ٹاؤن میں بچی کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین، مقدمہ درج کرانے والی خاتون کے کسی بچی کی پیدائش نہیں ہوئی

کراچی(آئی این پی) بلدیہ ٹاون میں بچی کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، اغوا کا مقدمہ درج کرانے والی خاتون کے یہاں کبھی بچی کی پیدائش ہی نہیں ہوئی، بچی کے اصلی ماں سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاو?ن میں بچی کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس بچی کے اصلی ماں تک پہنچ گئی۔خاتون کے یہاں کبھی بچی کی پیدائش ہی نہیں ہوئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ خاتون کے یہاں کبھی بچی کی پیدائش ہی نہیں ہوئی، خاتون اپنی دوست کی بچی کو پالنے کا کہہ کر اپنے گھر لائی تھی.پولیس نے بتایا کہ چند دن خاتون نے بچی کو اپنے پاس رکھا اور جنگ اسکول کے قریب خاتون اپنی والدہ کے ہمراہ بچی واپس کرآئی۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ خاتون پہلی بیوی جبکہ شوہر اپنی دوسری بیوی کے ساتھ رہتا ہے، ایسا لگتا ہے کہ خاتون نے شوہر کی توجہ حاصل کرنے کیلئے جھوٹ بولا۔پولیس نے خاتون اور اسکی والدہ کا ویڈیو بیان حاصل کرلیا ہے، ویڈیو بیان میں خاتون کی والدہ نے من و عن تمام واقعہ بتایا ہے۔پولیس بچی کے اصلی ماں تک پہنچ گئی، ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کا کہنا تھا کہ بچی اپنی اصلی والدہ کے پاس موجود ہے،خاتون عینی نے بچی کے اغوا کا ڈرامہ کیا تھا۔ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا تھا کہ عینی کو شامل تفتیش کریں گے اس نے جھوٹی اطلاع دی اور جھوٹا مقدمہ درج کروایا۔۔۔۔

close