بڑے شہر میں اسٹریٹ کریمنلز بے لگام، جنوری سے اب تک 58 ہزار وارداتیں، 74 شہری جان سے گئے

کراچی(آئی این پی)کراچی پولیس شہر میں بے خوف اسٹریٹ کرمنلز کو لگام ڈالنے میں بری طرح ناکام ہوگئی۔اسٹریٹ کرمنلز نے شہر کراچی میں لوٹ مار کا بازار سر گرم کیا ہوا ہے، ایک اعداد و شمار کے مطابق شہر میں صرف رواں ماہ لوٹ مار کے دوران درندوں نے 12 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا بلکہ 15 افراد کوگولیاں مار کر زخمی بھی کردیا۔

کراچی پولیس چیف چاہے کوئی بھی منطق پیش کریں لیکن ملک کی معاشی شہ رگ میں جرائم کے دل دہلا دینے والے اعداد وشمار کچھ اور ہی کہانی بیان کر رہے ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق صرف جنوری سیاب تک رپورٹ ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی 58 ہزار وارداتوں میں 74 شہریوں سے جینے کاحق چھین لیا گیا۔ رواں سال اب تک 34 ہزار کیقریب شہری موٹرسائیکل اور 19 ہزار سے زائد شہری موبائل فونز سے محروم کردیے گئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close