اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے کارکنوں کی لاشیں ملنے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا،اعلامیے کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثنااللہ اور وفاقی وزیرایازصادق نے ایم کیوایم رہنمائوں سے ملاقات کی،
وفاقی وزرا نے ایم کیو ایم رہنمائوں امین الحق اور خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی اور یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت ایم کیوایم کارکنوں کی موت کی تحقیقات یقینی بنائے گی،وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں،ان کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت سے مل کر واقعے کی تحقیقات کروائیں گے اور ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں