سیہون (آئی این پی )خراب پانی، شدید گرمی اور صبح شام چاول کھانے سے سیلاب زدگان بیمار پڑنے لگے۔لعل باغ سیہون میں سیلاب زدگان کی بستی کے باسیوں کا کہنا ہے کہ دیہاتی لوگ ہیں، ساری زندگی بنیادی خوراک روٹی رہی ہے اور اب امدادی ادارے صبح شام مرچی والے چاول دے رہے ہیں۔سیلاب زدگان کا کہنا تھاکہ سینے میں جلن ہوتی ہے اور پیٹ خراب ہوگئے ہیں۔دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس بدہضمی، ڈائریا اور گیس کے مریض آرہے ہیں لہذا امدادی اداروں کو چاہیے کہ انہیں روٹی اگر نہیں تو آٹا فراہم کیا جائے تاکہ وہ روٹی بنا کر کھا سکیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں