روہڑی کینال کی شاخ بدھک میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب گئے

نوشہرو فیروز (آئی این پی)نوشہرو فیروز میں روہڑی کینال سے نکلنے والی بدھک شاخ میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب گئے، 1 جاں بحق، 2 کو بچا لیا گیا، کنڈیارو پولیس کے مطابق روہڑی کینال سے نکلنے والی بدھک شاخ میں نہاتے ہوئے

گائوں چھبڑ منگریو کے رہائشی 3 بچے ڈوب گئے مقامی دیہاتی افراد کے مطابق ڈوبنے والوں میں سے 2 بچوں کو بچا لیا گیا تاہم سخاوت منگریو ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، بچے کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close