اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرپکڑا گیا

کراچی(آئی این پی)کراچی پولیس کے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) کے عملے نے ایک کارروائی کے دوران اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے جو جعلی کسٹم انسپکٹر بن کر وارداتیں کرتا تھا۔ سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس اے وی سی سی معروف عثمان کے مطابق ان کی ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزم مرزا غیور ولد مرزا داؤد احمد کو گرفتار کرلیا، ملزم محمود آباد کراچی کا رہائشی ہے جو کراچی پولیس کو اغوا برائے تاوان اور دیگر کیسز میں بھی مطلوب تھا۔

معروف عثمان کے مطابق ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں اور وہ کافی عرصے سے پولیس کو مطلوب تھا۔پولیس کے مطابق ملزم خود کو کسٹم کا انسپکٹر ظاہرکرواکے وارداتیں کرتا تھا، ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close