عوام کو انتخابی فہرستیں اپ ڈیٹ کرانے کا موقع دینے کا فیصلہ، حتمی ڈیڈ لائن دے دی گئی

شیخوپورہ (آئی این پی)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عمران ظفر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستیں جو کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت 20 جولائی کو منجمد کی جا چکی ہیں، ان کو عوام الناس کی سہولت کے پیش نظر 25 اکتوبر تک غیر منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عمران ظفر نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 25 اکتوبر تک 18 سال یا اس سے زائد عمر کے تمام افراد اپنے قومی شناختی کارڈ پر درج شدہ مستقل یا عارضی پتہ پر ضلعی الیکشن کمشنر آفس شیخوپورہ میں اپنے ووٹ کا اندراج و منتقلی فارم 21 ، اخراج فارم 22 اور درستگی فارم 23 پر کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں 33 مقامات پر فارم جمع کروانے کے لیے عارضی مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ عمران ظفر نے کہا کہ دفتر ضلعی الیکشن کمشنر شیخوپورہ کا عملہ ہر وقت عوام الناس کی معاونت کیلئے دستیاب ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close