راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ کے قریب سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی۔
پولیس کے مطابق سسرالیوں نے بہو کے والدین کو صرف انتقال کی اطلاع دی، تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد جب والدین اپنی بیٹی کی لاش کوٹ ادو لے گئے تو جسم پر تشدد کے واضح نشانات دیکھے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں