16 سالہ بیٹی کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بند کرنے سے انکار، باپ نے گولی مار دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ راولپنڈی میں ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے 16 سالہ بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق باپ نے طیش میں آ کر 16 سالہ بیٹی کو اپنے موبائل فون سے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک ڈیلیٹ نہ کرنے پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ اہلِ خانہ نے 16 سالہ لڑکی کے قتل کو خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی۔ پولیس نے تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ لڑکی کو قتل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم باپ فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں