ملتوی کیے گئے امتحان کب ہوں گے؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے پاک بھارت کشیدگی کے پیشِ نظر ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین بورڈ محمد عدنان خان کا کہنا ہے کہ میٹرک کے پریکٹیکلز 27 اور 29 مئی کو ہوں گے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے پیپرز 31 مئی اور 16جون کو لیےجائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ طلبہ اپنے پرانے مراکز میں ہی امتحان دیں گے۔ تاہم نئی رول نمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ طلبہ کو جاری پرانی رول نمبر سلپس بھی قابلِ قبول ہوں گی۔محمد عدنان خان کا کہنا ہے کہ شہریات پارٹ 2 کا پرچہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ طلبہ کو نمبرز پارٹ 1 کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے پاک بھارت جنگ کے خطرے کے سبب 7 اور 8 مئی کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیے تھے جن کی نئی تاریخوں کا اعلان اب کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں